Nek kaam ki qabuliyat Ki Dua |
نیک کام کی قبولیت کی دعا
بیت اللہ کی تعمیر حضرت آدم علیہ السلام کے وقت سے پہلے چلی آ رہی ہے _ مگر طویل زمانہ گزرنے کی وجہ سے یہ عمارت خستہ ہو کر ختم ہو گئی تھی، اللہ تعالی نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو وحی کے ذریعے بیت اللہ کو پرانی بنیادوں پر تعمیر کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے اپنے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو ساتھ لے کر اس کی تعمیر کی اور تعمیر کے دوران بڑی عاجزی کے ساتھ اس عمل کی قبولیت کی دعا بھی کرتے رہے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے اس عمل سے ہمیشہ یہ نصیحت ملتی ہے کہ ہر نیک کام اللہ کی رضا کے لئے کرنا چاہیے اور اس پر فخر کرنے کے بجائے اللہ تعالی سے اس کی قبولیت کی دعا کرنی چاہیے
No comments:
Post a Comment