Mehboob Bande Maut Se nahi darte |
یہود اپنی بد اعمالیوں کے باوجود یہ دعویٰ کرتے تھے کہ ہم اللہ کے محبوب و مقرب بندے ہیں -اللہ تعالی نے فرمایا کی اگر تم اپنےدعوے میں سچے ہو تو موت کی تمنا کرو - مگر دنیا کی محبت میں یہ لوگ ہرگز موت کی تمنا نہیں کریں گے - وجہ صرف یہ ہے کہ وہ اپنے دعوے میں جھوٹے ہیں - اللہ کی محبت کے بجائے دنیا کی محبت ان کے دلوں میں گھسی ہوئی ہے - اور جو لوگ اللہ سے محبت اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں اور اپنی زندگی کو گناہوں سے پاک رکھتے ہیں اور ایمان و اعمال صالحہ پر قائم رہتے ہیں - تو موت ان کے لیے محبوب ترین چیز بن جاتی ہے کیوں کی اسی کے ذریعے آدمی اپنے محبوب حقیقی سے مل سکتا ہے
No comments:
Post a Comment