bado ke sath bartaw khawateen
bado ke sath bartaw khawateen |
بڑوں کے ساتھ برتاو
ماں باپ کو تکلیف نہ دو اپنی بھول قبول کر لو کبھی ان کے سامنے گستاخی سے بات نہ کرو ہر ایک کام اپنے ہاتھ سے کرو ں بے کار باتوں پر جھگڑا نہ کرو ہم عمروں کے ساتھ مل جل کر رہو تنہا اور یکسوئی بن جانے کی عدت نہ بناؤ آدھی سے تہذیب اور اخلاق سے پیش آؤ بڑوں کی عزت کا پورا خیال رکھو وہ جو کچھ سمجھ کی باتیں سکھائیں اسے قبول کر لو ان کے صلاح مشورے سے کام کرو ان کے اٹھنے بیٹھنے کی جگہ صاف ستھری رکھو بھابھی کے ساتھ سگی بہن جیسا برتاؤ کرو کسی بات کی حرص اور لالچ کو دل میں نہ آنے دو بات بات پر نہ بگٹو جو کام کرو خوش مجاز سے کرو ساتہی کھانے پینے بیٹھو ان کے ساتھ کسی قسم کا امتیاز نہ رکھو بدگمانی کا موقع نہ آنے دو مل جل کر گھر کا کام کاج کرو کوئی کام بگڑ جائے یا کسی بات میں بھول ہو جائے تو ماں باپ کے پاس شکایت کے لیے مت جاؤ ان کی چغلی نہ کرو موقع دیکھ کر تصفیہ کر لو زرا زرا سی بات کہہ دینے کی عادت نہ ڈالو نہیں تو سسرال میں رہنا بھاری پڑ جائے گا بڑی بہنوں کا ادب کرو ہر وقت ان کی تکلیف اور آرام میں شریک رہو ان کی ضرورتوں کو اپنی ضرورتوں پر ترجیح دوں ان کا دل نہ توڑو جو کام بتائیں فورن کر دو ان کی کسی بات پر نقطہ چینی نہ کرو خود کو ان سے بہتر نہ سمجھو اگر ان کو کوئی کام نہ آتا ہو اور وہ کام تم جانتی ہو وہ کام کردو اور اگر وہ گھر کے کام کاج میں مشغول ہو بچوں کی نگرانی رکھو ان کے ہر کام میں پورا پورا ساتھ دو ماں بہنوں کو اچھا برا نہ سناؤ دل کی بھڑاس نہ نکالو تم کو بھی سسرال جانا ہے اس کا خیال رکھو محبت کا ماحول ہو وہاں عداوت پیدا کرنے کی کوشش نہ کرو ان کی تلخ باتوں کو بڑا دل کر کے پی جاؤ ان سے خفا نہ ہو جاؤ بولنا بند نا کرو دو تم کو بھی ایسی ہی حالت سے گزرنا ہے ان سے پوچھے بغیر ان سے کسی چیز کو نہ لو اور اپنی چیجی ان کے لیے وقف کر دو لوگوں کے سامنے ان کے متعلق سرگوشی نہ کرو ورنہ ان کے دل میں تمہاری طرف سے بدگمانی پیدا ہوگی ان کے ساتھ معاملات صاف رکھو اور ہر وقت سمجھ اور عقل سے کام لو کہ بعد میں شرمندہ ہونے کا موقع آئے
No comments:
Post a Comment