![]() |
| Nek kaam Mein Aage badhna |
نیک کام میں آگے بڑھنا
جب مسلمانوں کے لئے بیت المقدس کے بجائے بیت اللہ مقرر کردیا گیا اور یہود و نصاریٰ قبلہ کی تبدیلی پر اعتراض کرنے لگے - تو مسلمانوں کو یہ ہدایت دی گئی گی ہر مذہب کے لوگوں نے اپنے قبلے الگ الگ بنا رکھے ہیں - ان سب کو ایک قبیلے پر جمع کرنا تمہارے لئے ممکن نہیں - لہذا اس بحث میں پڑھنے کے بجائے اپنے اعمال میں نیکیوں کا اضافہ اور بھلے کام میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو - اس سے ہمیں یہ پیغام ملتا ہے کہ انسان کو بے مقصد کاموں میں اپنا وقت ضائع کرنے کے بجائے آخرت کی کامیابی کے لئے زیادہ سے زیادہ نیک کام کرنے چاہیے؟
