waldain ke huqooq
waldain ke huqooq |
والدین انسان کے وجود کا ذریعہ ہیں بچپن میں انہوں نے ہی اس کی دیکھ بھال اور پرورش کی ہے اللہ تعالی نے اپنی توحید کے بعد والدین کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیا ہے والدین میں ماں کا درجہ باپ پر مقدم ہے کیوں کہ پیدائش میں ماں نے زیادہ تکلیف برداشت کی ہیں ماں کے قدموں کے تلے جنت ہے
مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھیں
1: والدین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں
2 اپنی طاقت بھران کے ساتھ نیکی اور بھلائی کریں
3 ان کے ساتھ ہمیشہ نرمی
کا برتاؤ کریں ان کے سامنے نیچا بن کر رہیں اور ان کی آواز سے اپنی آواز پست رکھیں
4 ان کی عزت و توقیر ملحوظ رکھیں اور ان کی رضا اور خوشی کی تلاش میں راہا کریں اور ان کی ہر جائز بات میں فرمانبرداری کریں
5 ان کے لیے ہمیشہ غائبانہ طور پر دعا کرتے رہیں ((ربي ارحمهما كما ربياني صغيرا )) ان کے لیے بہترین دعا ہے-
6 دل و زبان سے ان کے حقوق کا اعتراف کریں
7 ان سے دعائیں لیا کریں
8 ان کے دوستوں کی عزت کریں
9 ان کی وجہ سے قائم ر شتون کو جوڑے اور صلہ رحمی کریں
10 لوگوں سے ان کے کئے ہوئے وعدے ان کی وفات کے بعد بھی پورے کریں
مندرجہ ذیل چیزوں سے پرہیز کریں
1 والدین کی نافرمانی اور ان کی ایذا رسانی سے
2 ان کی ناراضگی اور نا خوشی سے
3 اپنی بیوی اور اولاد کو ان پر فوقیت دینے سے
4 ان کی بددعا سے
5 ان کو گالی دینے برابھلاکہنے ڈانٹنے ڈپٹنے اور چھڑکنے سے
6 ان کو گالی دلانے کا سبب بننے سے بایں
طور کہ آپ کسی کے ماں باپ کو گالی دی تو وہ پلٹ کر آپ کے ماں باپ کو گالی دے
7 ان کی کسی بات پرا ف;; يا هشت يا ہو نہ کہنے سے-
No comments:
Post a Comment