coming soon..

Apne Shehar ko Apna dost Kis Tarah Banaye khawateen keliye

Tuesday, 20 March 2018

zikar aur ibadat



نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالی کا ذکر سب سے زیادہ کرتے تھے, کثرت سے تکبیر و تہلیل تسبیح و تحمید اور استغفار کے ساتھ ساتھ ہر موقع پر خصوصی ذکر کرتے تھے, سوتے جاگتے اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے ہر وقت اور ہر حال میں اللہ تعالی کو یاد کرتے, صلاۃ کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ حال تھا کہ کم از کم 40 رکعت حردن پڑھا کرتے تھے, 17 رکعت فرائض بارہ رکعت سنت موکدہ اور گیارہ رکعت تہجد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا روزانہ کا معمول تھا, ان کے علاوہ  بھی دیگر نوافل صلاۃ ضحیٰ وغیرہ پڑھا کرتے تھے لیکن ان کی پابندی نہیں کرتے تھے, صدقہ و خیرات سے متعلق نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت طیبہ یہ تھی کہ آپ صلی اللہ وسلم کے پاس جو کچھ ہوتا صدقہ کر دیتے, جو بھی آپ سے سوال کرتا اسے عطا فرما دیتے, لینے والے کو حاصل کرنے میں جتنی خوشی ہوتی اس سے زیادہ خوسی آپ صلی اللہ وسلم کو دینے میں ہوتی تھی, آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا کے لئے زکوۃ کا انتہائی کامل ترین نظام پیش کیا جس میں مالدار اور گریبوں دونوں کی ضرورتوں کا پورا پورا الحاظ ہے, سوم سے متعلق آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ یہ تھا کہ کوئی مہینہ سوم رکھے بغیر نہیں گزرتا تھا, خاص طور پر سوموار اور جمعرات کا سوم رکھا کرتے, صوم رمضان تو فرض ہیں, آپ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان میں سوم کے علاوہ مختلف قسم کی عبادت کیا کرتے تھے, قرآن مجید کی تلاوت ذکر و تسبیح اور صدقہ و خیرات کے علاوہ اعتکاف بھی بیٹھتے تھے, نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی زندگی میں چار مرتبہ عمرہ کیا ہے سن 10 ہجری میں آپ نے ایک حج ادا فرمایا ہے حجتہ الودع کے نام سے مسحور ہیں, اس حج میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ طلاق سے زیادہ صحابہ کرام موجود تھے, ان کے سامنے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عظیم الشان خطبہ دیا جس میں اسلامی اصول وقواعد کی وضاحت کی, جاہلی رسم ورواج کی تردید فرمائی, جان و مال عزت و آبرو کی حرمت کا اعلان کیا اور سب سے گواہی لی کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رسالۃ کا حق ادا کردیا ہے پھر آسمان کی طرف انگلی اٹھا کر اللہ تعالی کو بھی گواہ بنا دیا

No comments:

Post a Comment